پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کنچنجنگا سر کی ہے، نیپال میں واقع اس چوٹی کی بلندی 8586 میٹر ہے۔
سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے کنچنجنگا کے ٹاپ پر پہنچے۔
سہیل سخی کنچنجنگا کی چوٹی پر باضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔
پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو بھی سر کیا ہے۔