• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی کے کلائنٹس کے نام، فون نمبر اور پتے پولیس کو مل گئے

منشیات کیس میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی کے موبائل ڈیٹا کی روشنی میں مقدمے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا سے ملک بھر سے پنکی نیٹ ورک کے کلائنٹس کے نام، فون نمبرز اور پتے سامنے آگئے۔ مبینہ کلائنٹس کے موبائل نمبرز اور فارنزک ڈیٹا کی جانچ جاری ہے۔

کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو انمول عرف پنکی کے قریبی ساتھی کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت دے دی، تفتیشی افسر جیل میں ملزمان سے تفتیش کرسکتے ہیں۔

ملزم محمد سمیر جون 2021 میں درج مقدمے میں گرفتار اور سینٹرل جیل کراچی میں ہے، ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سپلائی اور رقوم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید