ترک عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔
اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل کو عہدے سے ہٹادیا گیا، جبکہ سابق چیئرمین کمال کمال قلیچ دار اوغلو کو دوبارہ پارٹی قیادت سونپنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل پر انتخاب میں بے ضابطگیوں اور مبینہ ووٹ خریدنے کے الزامات تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔