• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے ہرمز کیلئے عالمی مشن میں نیٹو کردار کے تصور کو مسترد کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فرانس نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کیلئے عالمی مشن میں نیٹو کے کردار ادا کرنے کے تصور کو مسترد کردیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانس کی اس حوالے سے پوزیشن واضح اور مستقل ہے، شمالی بحر اوقیانوس کا معاہدہ صرف شمالی بحر اوقیانوس کے علاقوں میں لاگو ہوتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور آبنائے ہرمز پر توجہ مرکوز کرنا نہ تو نیٹو کا مقصد ہے اور نہ ہی حقیقت میں یہ نیٹو اتحاد کیلئے مناسب ہے۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز پر نئے انتظامی ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی ریاست فجیرہ تک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان کردیا، جسے متحدہ عرب امارات نے یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ بحری خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید