• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات نے آبنائے ہرمز پر ایرانی ڈھانچے کو مسترد کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے آبنائے ہرمز پر ایرانی انتظامی ڈھانچے کو مسترد کردیا ہے۔

اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ بحری خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا رویہ خطے میں طویل تناؤ کا تسلسل ہے، خطے میں اعتماد کی بحالی صرف ذمے دارانہ رویے سے ہی ممکن ہے۔

مشیر اماراتی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران عرب ممالک کے ساتھ ہمسائے کے اصولوں کی پاسداری کرے۔

اس سے قبل ایران نے آبنائے ہرمز پر نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت اماراتی ریاست فجیرہ تک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی کے تحت اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا تھا۔

خلیج فارس آبنائے تھارٹی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں نئی اجازت، نگرانی کا غیرمعمولی نظام متعارف کروادیا۔ ایران نے جہاز رانی کے لیے کوآرڈینیشن اور فیس کا نظام بھی نافذ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید