پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم 18 سے 21 جولائی تک 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک کھیلے جائیں گے۔