رواں مالی سال موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان نے 10 ماہ میں 455 ارب 73 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 30.29 فیصد کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق اپریل 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات40.71 فیصد بڑھ گئیں، ماہانہ بنیادوں پراپریل میں موبائل فونز کی درآمدات میں 18.70 فیصد کا اضافہ ہوا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2025ء تا اپریل 2026ء موبائل فونز کی درآمدات 455 ارب 73 کروڑ روپے رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 349 ارب77 کروڑ روپے تھی۔
دستاویز کے مطابق پاکستان نے اپریل 2026ء میں 49 ارب 41 کروڑ 50 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے اور مارچ 2026ء میں پاکستان نے41 ارب 63 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے تھے۔
دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اپریل 2025ء میں پاکستان نے 35 ارب 12 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے تھے۔