• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل صارفین کیلئے اہم خبر، موبائل فونز کی درآمدات میں 53.18 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) موبائل صارفین کیلئے اہم خبر ، رواں مالی سال کےپہلےچارماہ کے دوران پاکستان کی موبائل فونز کی درآمدات میں53.18 کا اضافہ ہوگیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2025کے دوران ملک نے مجموعی طور پر 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیےجو گزشتہ سال کےاسی عرصے کے 42 کروڑ ڈالر کے فون درآ مدکئے گئے تھے ۔پاکستان کا موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار بدستور برقرار ہے اوررواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں موبائل فونزکی درآمدات میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔

اہم خبریں سے مزید