• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی، ریلوے حکام

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔

کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی27 اور 28 مئی کو روانگی منسوخ کی گئی ہے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہے گی، کل (منگل) جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید