• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل کا حامی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بین الاقوامی اور سلامتی کی بحالی سے متعلق بحث سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم سیشن کے انعقاد پر چین کے وزیر خارجہ کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سیشن کا انعقاد وقت کی ضروررت تھی، اقوام متحدہ کے چارٹر میں راستوں کے درمیان تعلقات کے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے شہریوں کو مساوات،حق خود ارادیت کے حقوق دیے ہیں پاکستان یو این چارٹر اور اصولوں پر کاربند ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پر امن حل کا حامی ہے۔

قومی خبریں سے مزید