سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاکستان کو سربلند رکھے اور اس کا نام روشن کرے۔
شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ اس ملک کو مسائل سے نجات دلائے، اللّٰہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت سے نجات دلائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ مسلمان ایک ہو کر حالات کا مقابلہ کریں۔
سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہ ہو کہ وہ کسی اسلامی ملک پر چڑھائی کرسکے۔