پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، دونوں کے درمیان الزامات اور جوابی بیانات کا سلسلہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ثاقب چدھڑ اُنہیں ہراساں کر رہے ہیں اور ان کی شادی کے بعد بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ حال ہی میں حمزہ حبیب سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
دوسری جانب ثاقب چدھڑ کی جانب سے قانونی کارروائی بھی شروع کی جا چکی ہے، ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مومنہ نے اُن سے مالی فوائد حاصل کیے جبکہ ثاقب کو ان کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں۔
اب حالیہ بیان میں ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ مجھے بےغیرت کہہ رہا ہے لیکن وہ آج بھی اُس گاڑی میں سفر کر رہا ہے جو میں نے مومنہ کو گفٹ کی تھی۔
ثاقب چدھڑ کے اس بیان پر مومنہ اقبال نے انسٹاگرام کے ذریعے سخت ردعمل دیا۔
اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کہ اُنہیں لگتا ہے پورا ملک اُن کے پیسوں پر چل رہا ہے، پہلے فورچیونر کا دعویٰ کیا، اب میری ایک اور گاڑی پر دعویٰ کر رہے ہیں۔
مومنہ نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو گاڑیاں دے دینی چاہئیں، بس لوگ اپنے گردے سنبھال کر رکھیں ورنہ وہ بھی بیچ دیں گے۔
سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کے درمیان جاری اس لفظی جنگ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ مداح اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔