مصر کی اولمپک کمیٹی نے ریو اولمپکس میں اپنے ملک کے جوڈو کھلاڑی اسلام الشہابی کو اسرائیل کے جوڈوکھلاڑی سے ہاتھ نہ ملانے پر وطن واپس بھیج دیا ہے۔
مصر کے اسلام الشہابی اور اسرائیل کے سیسن کے درمیان جوڈو کی فائٹ جمعے کو ہوئی تھی ، مقابلے کے اختتام پر جب سیسن نے روایت کے مطابق مصری جوڈوکا کی جانب ہاتھ بڑھایا تو34 سالہ اسلام الشہابی نے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
الشہابی کی اس حرکت پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اُن کو سخت تنبیہ کی ۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ الشہابی کی یہ حرکت اولمپک کے وقار اور کھیل کی اسپرٹ کے منافی ہے۔
اسرائیل کے جوڈوکا سے ہاتھ نہ ملانے پر شائقین نے الشہابی کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے بعد مصر کی اولمپک کمیٹی نے اپنے کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُسے وطن واپس بھیج دیا۔