• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے تیسرے دن مزدلفہ مکمل، حجاج بڑے شیطان کی رمی میں مصروف

حج کے تیسرے دن مزدلفہ مکمل ہوا حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی میں مصروف ہوگئے۔

مکہ مکرمہ میں سرکاری حجاج کرام کے لیے قربانی کا وقت شام 6 بجے مقرر کیا گیا، قربانی کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دیں گے۔

حجاج کرام حج کا تیسرا فرض طواف زیارت آج یا اگلے 2 دن میں مکمل کریں گے، وہ آج اور کل منیٰ میں قیام کریں گے اور زوال کے بعد تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے۔

بیشتر حجاج کرام 12 ذی الحج کی رمی کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں میں واپس آ جائیں گے جبکہ بعض مکاتب کے حجاج 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی کے بعد منیٰ سے رہائشگاہوں میں آئیں گے۔

پاکستان کےلیے واپسی کی حج پروازیں 31 مئی سے شروع ہوں گی، حجاج کرام واطن واپسی سے قبل آخری واجب طواف الوداع ادا کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید