• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ، لیونل میسی کا 70 فٹ لمبا مجسمہ خطرہ بن گیا

بھارتی شہر کولکتہ میں لگا ارجنٹائن فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ خطرہ بن گیا۔

بھارتی وزیر شردواد مکھر جی کا کہنا ہے کہ لیونل میسی کا 70 فٹ لمبا مجسمہ ہوا میں جھول رہا ہے، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم یہ کس وقت گر جائے، اس لئے اسے فوری طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میسی نے گزشتہ سال بھارت کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد ویسٹ بنگال میں ان کا مجسمہ تعمیر کیا گیا تھا، جو اب اتارا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید