• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے دوسری شادی کیلئے اسلام قبول کیا، پوجا بھٹ کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف بھارتی فلم ساز و اداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد و فلم ساز مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے دوسری شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

 پوجا بھٹ نے ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے والد مہیش بھٹ کی سونی رازدان سے دوسری شادی کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد کے سونی رازدان سے شادی کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

پوجا بھٹ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ زندگی میں ایک ایسے باپ کا ہونا بہتر ہے جو سب کے سامنے اس عورت کا ہاتھ تھامے جس سے وہ محبت کرتا ہے یا پھر ایک ایسا باپ بہتر ہے جس کے گھر سے باہر 200 مختلف قسم کے خفیہ تعلقات ہوں؟

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ میرے والد نے سونی رازدان کے ساتھ ایک نئی فیملی شروع کی لیکن انہوں نے میری ماں سے کبھی علیحدگی اختیار نہیں کی، والد نے 1986ء میں سونی رازدان سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تاکہ انہیں میری والدہ کو طلاق نہ دینی پڑے۔

پوجا بھٹ نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے والد کے بارے میں ایک بات جانتی ہوں کہ ایک بار جب وہ آپ کا ہاتھ پکڑ لیں تو آپ جو بھی ہوں، وہ آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید