• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Donkey Race In Italy
گھوڑوں کی ریس کے بارے میں توآپ نے اکثرسنا ہو گا لیکن اب گدھے بھی ریس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

اٹلی کے کیوکارو ویٹیر(Cuccaro Vetere) ٹاؤن میں انوکھی سالانہ ریس کا انعقاد ہوا جس میں ریس کے شرکاء گدھوں پر سوار ہو کر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

اس دلچسپ مقابلے میں کسی گدھے نے تو خوب تیز دوڑ لگائی اور اپنے مالک کو ریس جتانے میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی تاہم کچھ گدھے تو ایسے بھی تھے جو ریس کے درمیان میں ہی ہار مان گئے جبکہ بعض تو ریس شروع ہوتے ہی میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔

ریس کے شرکاء اور حاضرین نے مقابلے کو انجوائے خوب کیا اورجیتنے والے گدھے کو انعام سے بھی نوازا گیا۔
تازہ ترین