محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کوئٹہ سے پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق 30 مئی کو پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس ہفتہ کی صبح کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے ٹرین سروس تین روز سے معطل تھی۔