• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکامیں حجاب پوش ماں بیٹی پر تشدد،مقدمہ درج

Woman And Daughter Tortured In Usa Complaint Entered
امریکا میں نفرت پر مبنی جرائم کے ایک اور واقعہ میں ایک حجاب پوش مسلمان خاتون اور اس کی بیٹی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شکاگو میں ایک امریکی خاتون اور دو مردوں نے حجاب پوش مسلمان خاتون اور اس کی بیٹی کا ان کی کار تک پیچھا کیا ،ان کے حجاب کھینچے اس دوران ان پر داعش سےوابستگی کا الزام لگاتے ہوئے انھیں برا بھلا کہتے رہے اور ان کو مارنے کی کوشش بھی کی۔

مذکورہ خاتون کے مطابق حجاب پہننے کی وجہ سے ان کے ساتھ اس قسم کا پانچواں نفرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے ، ان پر تھوکنے کی کوشش بھی کی گئی۔واقعہ کی شکایت متعلقہ تھانے میں درج کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین