امریکی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ کویتی ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملے میں متعدد امریکی زخمی ہوئے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویتی ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں دو ایم کیو 9 ریپر اسٹرائیک ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ کویتی ایئر ڈیفنس نے فتح 10 میزائل کو فضا میں تباہ کیا تھا لیکن ملبہ علی السلیم ایئر بیس پر گرا۔