• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوگا، ترجمان ٹریفک پولیس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ای چالان جاری کیا جائے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام گاڑیاں اپنی اپنی لین میں چلائی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر رہے اور حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل، بسوں اور کاروں سمیت تمام اقسام کی گاڑیوں کو لین کی پابندی کرنا ہوگی، بصورتِ دیگر خودکار نظام کے تحت کارروائی اور ای چالان کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید