• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارۂ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی 2026ء میں افراطِ زر کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہو گئی ہے جو جون 2024ء کے بعد 23 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026ء میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10.89 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مئی 2025ء میں یہ شرح 3.5 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025ء تا مئی 2026ء اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی۔

مئی 2026ء میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 0.30 فیصد بڑھی۔

سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.48 فیصد اور شہری علاقوں میں 11.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید