• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ممکنہ معاہدے سے حقیقی و ٹھوس فوائد کی تلاش میں ہے، خبر ایجنسی

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران امریکا سے ممکنہ معاہدے سے حقیقی اور ٹھوس فوائد کی تلاش میں ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز ابھی زیر غور ہیں، تہران نے اب تک ثالثوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری طرف ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی قیادت کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے۔

ادھر ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی نے ایران کی دفاعی صلاحیتیں کمزور ہونے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک اپنے تمام کارڈز ظاہر نہیں کیے، بہت سی صلاحیتیں ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائیں گی، اگر نیٹو بھی جنگ میں شامل ہوجائے تو ایران کو پریشانی نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید