• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

عدالت نے ملزم کو 13 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد غلام محی الدین دیوان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق غلام محی الدین دیوان کی شناخت ہوچکی ہے۔ 

ملزم کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا گیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید