• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 984 پوائنٹس کا اضافہ

بجٹ کی آمد سے قبل پاکستان ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 984 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 175 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار کا 69 کروڑ شیئرز کا کاروباری حجم رواں ہفتے کے پہلے تین روزہ کاروبار کی اوسط 56 کروڑ سے 23 فیصد زائد رہا جبکہ بازار کی کیپٹلائزیشن 119 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 983 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

سی ای او جے ایس انوسٹمنٹس عفت منکانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ ترقی کے بجائے ٹیکس بڑھانے اور معاشی اصلاحات پر ہے۔ مارکیٹ استحکام اور پالیسی تسلسل سرمایہ کاری کے لئے ناگزیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے تجربے کے بعد ملک میں پبلک پرائیوٹ موڈ میں ترقیاتی کام کرنے کی بات ہورہی ہے۔ 

عفت کا مشورہ ہے کہ گھریلو بچتوں کو ان منصوبوں کی سرمایہ کاری کی طرف میوچول فنڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کرکیا جاسکتا ہے۔ حکومت ریگولیٹڈ ماحول مہیا کرے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید