• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی سے رابطوں پر 2 پولیس اہلکار برطرف، ملازمت سے برخاست کیے جانے والوں میں کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں پر گزشتہ سالوں میں پنکی سے رابطوں کا الزام تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رائیڈر کی گرفتاری کے بعد اہلکار نے ملزمہ سے رابطے بڑھائے، دونوں اہلکار انکوائری رپورٹ مکمل ہونے پر ملازمت سے برخاست کیے گئے۔

چند روز قبل اہلکار علی قریشی اور کفیل کو حراست میں بھی لیا گیا تھا، دونوں اہلکاروں کے باضابطہ طور پر بیانات بھی قلمبند کیے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے موبائل فون کا فارنزک بھی کیا گیا تھا، دونوں اہلکاروں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید