پانی کے بحران پر جماعتِ اسلامی نے کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر کو اس کی ضرورت سے کم پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے بھی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔