• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ آزاد کشمیر
سپریم کورٹ آزاد کشمیر

سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے صدارتی ریفرنس میں اٹھائے گئے آئینی سوالات پر عدالتی معاونین اور فریقین کے دلائل سنے۔

راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرٹیکل 33 کے تحت اسمبلی کو مکمل قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، اے پی سی مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر اپنی رائے واضح کر چکی ہے۔

عدالت نے مؤقف دیا کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ہائی پاور کمیٹی میں زیر غور لایا جانا چاہیے تھا۔

وفاقی کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے  مذاکرات کا حوالہ بھی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، بیرسٹر ہمایوں نواز، راجہ صداقت حسین اور سردار عبدالرازق نے بھی قانونی نکات پر دلائل دیے، سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سپریم کورٹ نے صدر آزاد کشمیر کو کل اپنی آئینی رائے سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

قومی خبریں سے مزید