وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے پر سخت کارروائی کی وارننگ بھی دے دی۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کے لیے راستہ نکال لیں لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیاجائے گا تو پھر ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔