• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں بھی پی پی حکومت قائم ہوگی، راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےصدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیر کے کونے کونے سے پیپلز پارٹی کی آواز بلند ہورہی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں وہاں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ورکرز کنوشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے الجھنا نہیں چاہتے، نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔

اس موقع پر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھا کرعوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کو دینے کے لیے آپ کے پاس پیسے نہیں لیکن باہر سے گندم منگوا رہے ہیں۔

کنوشن کے اختتام پر صدر آصف زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید