• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بمقابلہ بھارت، ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات کار تبدیل

فوٹو: فائل۔اے ایف پی
فوٹو: فائل۔اے ایف پی

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ  نے ویورشپ میں اضافے کے پیش نظر سیریز کے بعض میچز کے آغاز کے اوقات تبدیل کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں سے 3 میچز کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔ پہلے میچز انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام 6:30 بجے اور بھارت کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہونا تھے۔

نئے شیڈول کے تحت اب کچھ میچز انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام 5:30 بجے شروع ہوں گے، جبکہ بھارت میں یہ میچز رات 10 بجے نشر ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی براہِ راست نشریاتی ویور شپ کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

بھارتی ٹیم یکم جولائی سے 19 جولائی تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید