• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عام شہری کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہڑتال کی کال دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام شہری کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہڑتال کی کال دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام شہری پر مزید بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے، ایف بی آر نااہل ادارہ ہے جو امیر لوگوں سے ٹیکس نہیں لے پارہا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 10 پاکستانیوں کو قزاقوں نے اغوا کیا ہوا ہے، مغویوں کی صحت خراب ہوگئی ہے جبکہ حکومت اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے، حکومت مغویوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرے، پاکستانیوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں کہا گیا کہ یہ وفاق کا سبجیکٹ ہے، یہ سیاست کرنے کا معاملہ نہیں ہے، اس پر احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے اور اگر کچھ نہیں ہوگا تو ہم مغویوں کی فیملیز کے ساتھ بیٹھ جائیں گے، ہماری دعا ہے کہ یہ تمام مغوی بحفاظت واپس آجائیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم گلگت بلتستان تک پہنچا دیا گیا ہے، ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم کی بندر بانٹ چل رہی ہے، جن لوگوں نے کراچی کی طرح گلگت بلتستان دے دیا یہ سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی اور شہر کے لوگ کراچی کے پانی کے مسئلے کو نہیں سمجھ سکتے، یہاں کے لوگوں کو خود ہی اپنا مسئلہ حل کرنا پڑے گا اور مقامی حکومتوں کو بااختیار کرنا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید