• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں گندم کی کمی وفاقی ذخائر سے پوری کرنے کی ہدایت

حکومتِ پاکستان نے خیبر پختون خوا کی گندم کی کمی وفاقی ذخائر سے پوری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کی گندم کی مانگ پاسکو کے ذخائر سے پوری کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنا حکومتِ پاکستان کی اوّلین ترجیح ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ملک کی مجموعی ترقی کا مرکزی جزو ہے، عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتِ پاکستان ہر ممکن اقدام لے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید