آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا سامنے آ گیا۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔
کالعدم تنظیم کے سرغنہ امان کی لوگوں کو بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا ثبوت ہے، آزاد کشمیر میں اسکولوں کا بائیکاٹ نوجوانوں کو ریاست مخالف ایجنڈے کا ایندھن بنانے کی مذموم سازش ہے۔
ماہرین کے مطابق فتنہ الہندوستان بھی اسی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔