جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں، غریب عوام کی ضروریات کے مطابق بنایا جائے۔
اپنے بیان میں مفتی نعمان نعیم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشی انصاف ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ضروری سرکاری اخراجات اور شاہانہ طرز حکمرانی میں کمی کی جائے۔