• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،بچی اغوا کے بعد قتل، چکوال،کوئٹہ کے 2بچے لاہور سے بازیاب

لاہور(نمائندہ جنگ) بچوں کے اغوا،غائب اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،جس سے شہریوں بالخصوص والدین میں تشویش بڑھ گئی ہے۔نئے واقعات میں گجرات  میں تھانہ ککرالی موضع جکھڑ میں 4 سالہ بچی  کو  نامعلوم افراد نے اغواء کر کے قتل کر دیا  ، چکوال میں پراسرار طور پر غائب ہونیو الا آٹھویں جماعت کا طالبعلم لاہور سے بازیاب جبکہ لاہور میں سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے  کو مال روڈ سے پکڑ کر اس کے والدین کے سپرد کر دیا ۔لاہورمیں شیر ا کوٹ کے علا قہ بر ج ا ٹا ری میں  لو گو ں نے 12سالہ لڑ کے کو ورغلا کر زیا دتی کی کو شش کرنے والے کو اغواء کار سمجھ کر اس کی درگت بنا ڈالی ۔تفصیلات کے مطابق  گجرات میں تھانہ ککرالی کے مو ضع جکھڑ کے رہائشی  شہباز کی 4سالہ بیٹی صبیحہ شہزادی گزشتہ روز گھر سے سکو ل کے لیے آئی اور اچانک لاپتہ ہو گئی، تلاش کے دوران ڈنگہ کے قر یبی علاقہ میں واقع نہر کے قریب ابچی کی نعش مل گئی۔لاہور میں سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے محمد اسلم کو مال روڈ سے پکڑ لیا اور پوچھ گچھ پر لڑکے نے بتایا  کہ وہ  نصیر آباد بلوچستان کا رہائشی ہے اور وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر لاہور آ گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے والدین کو بلا کر بچےکو ان کے سپرد کر دیا ہے۔لا ہور ہی   میں شیر ا کوٹ کے علا قہ بر ج ا ٹا ری میں  30سا لہ اصغر  12سا لہ زونیرکو گیم کے ٹو کن دینے کے بہا نے ورغلا کر زیا دتی کر نے لے جا رہا تھا کہ مقا می لو گو ں نے اغو ا کا ر سمجھ کر پکڑ کر تشد د کر ڈا لا ۔جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو تھانہ لے آئی ۔ چکوال کے قصبہ بن امیر خاتون سے پراسرار طور پر غائب ہونیو الا آٹھویں جماعت کا طالبعلم لاہور سے برآمد ہوگیا۔ بابرعلی گھر سے جھگڑا کر کے بھاگا تھا اور لاہور کے ایک ہوٹل میں اس نے ملازمت شروع کر رکھی تھی۔شیخوپورہ میں محلہ فاروق نگر سے ساتویں جماعت کا طالب علم عتیق الرحمٰن لاپتہ ہوگیا ہے۔آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ لاہور ملتان فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے بچوں کا اغوا ہونا انتہائی شرمناک ہے جس کے باعث سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کا مسئلہ بن رہا ہے۔ والدین بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے۔ ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا  ہے کہ کچھ شر پسند عناصر بچوں کے اغواء کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر معاشرے میں خوف پیدا کررہے ہیں ۔ ان  کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میاں چنوں میں بچوں کے اغواء کی افواہوں سے شہریوں میں تشویش بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے  سرکاری  سکولوں میں طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ والدین بچوں کے اغواء کے خدشے کے پش نظر بچوں کو اسکول  نہیں بھیج رہے۔
تازہ ترین