لاہور میں طوفان باد و باراں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور 4 پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
آندھی کی وجہ سے علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی۔
مدینہ سے حاجیوں کی لاہور کی پرواز پی کے 748 کو اسلام آباد میں اتارا گیا جبکہ کراچی، ابوظبی اور دمام کی پروازوں کو بھی اسلام آباد میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہونے پر چاروں پروازوں کی لاہور کیلئے روانگی ہوئی۔