کراچی میں حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے قریب شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری زبردستی بند راستے پر جانا چاہتا تھا، اہلکاروں نے منع کیا تو شہری نے بدتمیزی کی۔
ٹریفک پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ بدتمیزی پر ٹریفک اہلکار طیش میں آ گئے اور شہری پر تشدد کیا۔
ٹریفک پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔