وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹیل بینک کی سہولت سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 30 ہوچکی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ 27-2026ء تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان اور مالی شمولیت کے ایجنڈے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے بینکنگ یوزرز میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ڈیجیٹیل ٹرانزیکشن اور کیش لیس اکنامی کے فروغ کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے پانچ لاکھ کے مقابلے میں 16 لاکھ 77 ہزار تاجر ڈیجیٹل پیمنٹ کے نظام سے جڑ چکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سالانہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کی تعداد 6 اعشاریہ 9 ارب سے بڑھ کر 10اعشاریہ 1 ارب ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں وصول ہونے والی ترسیلات کا 92 فیصد بینک اکاؤنٹس میں موصول ہوا جبکہ جی 2 پی کا 75 فیصد اب اسی ڈیجیٹل نظام کے تحت کیا جا رہا ہے۔