کراچی میں عباسی شہید اسپتال کے باہر نجی ایمبولینس ڈرائیوروں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لوہے کی راڈ لگنے سے 1 اور شخص بھی زخمی ہوا۔
نجی ایمبولینس کے ڈرائیوروں کے درمیان تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوہے کی راڈ برآمد کر لی گئی ہے۔