• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 میں فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ خاتون مصباح زوجہ سلمان جاں بحق ہو گئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہرنے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے،مقتولہ مصباح اپنے میکے میں موجود تھی جہاں ملزم شوہر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھرکا دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مصباح کو قتل کردیا اور ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا،مقتولہ مصباح کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، مقتولہ کے بھائی اعجاز نے بتایا کہ مصباح 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی اور پانچ برس قبل اس کی شادی سلمان سے ہوئی ،دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی ،مقتولہ کے والد ابوبکر نے بتایا کہ سلمان کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے ہے،داماد نے بیٹی کو طلاق دیکر گھر بھیج دیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید