سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کر دیں۔
کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق اب وفاقی آئینی عدالت اور وفاقی شرعی عدالت ججز پر بھی ہو گا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ججز کے سوشل کلچرل، پولیٹیکل، ڈپلومیٹک فنکشنز میں شامل ہونے پر پابندی تھی۔
ترمیم کے بعد ججز صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک فنکشنز میں چیف جسٹس کی اجازت سے شمولیت کر سکیں گے، ججز کے دیگر فنکشنز میں جانے پر پابندی نہیں ہو گی۔
کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 15 کے پیرا 2 اور 3 میں ترمیم کر کے وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کردیا گیا ہے۔