ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کی ایک گاڑی الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی الٹنے سے ڈی ایس پی کلاچی سمیت 6 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کفایت اللّٰہ اور ایس ایچ او ہتھالہ نفری کے ہمراہ چھاپے کے لیے جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہو گئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔