• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ کو کاروبار اور ترقی دوست قرار دیدیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وفاقی بجٹ 27-2026ء کو کاروبار اور ترقی دوست قرار دیدیا۔

ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور اُن کی معاشی ٹیم کو متوازن بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم کے نام خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ اور آپ کی پوری معاشی ٹیم کو ترقی دوست وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نےکامیابی کے ساتھ مسلسل 5 وفاقی بجٹ پیش کیے، یہ مشکل عالمی اور علاقائی حالات میں معاشی نظم و نسق کےلیےآپ کے عزم ثبوت ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے یہ بھی لکھا کہ برآمد کنندگان کو بینک مارک اپ کی شرح میں سہولت اور سپر ٹیکس کا خاتمہ اہم قدم ہیں۔

انہوں نے خط میں کہا کہ تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم، ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن قابل تحسین ہیں، ایف پی سی سی آئی حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کو مضبوط بنانے کے پُرعزم ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید