• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عہدیدار نے مفاہمتی یادداشت کے حتمی مسودے کے نکات بتا دیے

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے مفاہمتی یادداشت کے حتمی مسودے کے نکات بتا دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یادادشت پر دستخط کے بعد ایران آبنائے ہرمز کو فوری کھول دے گا۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حتمی مسودے کے مطابق امریکا ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا، امریکا حتمی معاہدہ طے پانے تک ایران پر کوئی نئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا، امریکا مقررہ مدت تک ایران کو تیل پر عائد پابندیوں سے استثنیٰ دے گا، امریکی استثنیٰ سے ایران کو تیل فروخت کر کے آمدنی حاصل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 25 ارب ڈالر جاری کرنے پر متفق ہے، ایران متفق ہے کہ نہ جوہری ہتھیار تیار کرے گا اور نہ حاصل کرے گا، حتمی معاہدے تک ایرانی جوہری حیثیت موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔

امریکا متفق ہے کہ ایران افزودہ یورینیم ذخیرے کو ایران کے اندر ہی کم افزودہ کرے گا، یورینئم کم افزودہ کرنے کے طریقۂ کار پرآئندہ 60 دنوں میں بات چیت ہوگی، دونوں فریقوں کی منظوری کے بعد آئندہ 60 دنوں میں حتمی معاہدے پر بات چیت ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید