• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کا 8000 روپے کی خط غربت کی تعریف کا طریقہ کار بدلنے کا مطالبہ

تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مطالبہ کیا ہے کہ خط غربت کی تعریف کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ 27-2026ء پر بحث میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں پورے خطے سے زیادہ ہیں، حیدر آباد اور سکھر موٹر وے کےلیے رقم نہ ہونے کے برابر ہے۔

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ خط غربت کی تعریف کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، 8000 روپے والی خط غربت کی تعریف تبدیل ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید