• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اٹارنی جنرل پاکستان کےگھر غلط فہمی کی بنیاد پر پولیس نفری پہنچ گئی، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں پر مقدمہ

لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لے کر آنے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے بتایا کہ جب پولیس آئی تو صرف ملازم گھر پر تھے، پولیس اہلکاروں نےگھر کے باہر رکھےگملے بھی توڑ دیے، پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لےگئی تھی۔اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ کی قیادت میں پولیس پارٹی 27 جولائی کی شام 6 بجے گیٹ پھلانگ کر اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان کےگھر میں داخل ہوگئی اور وہاں موجود ملازمین کو ہراساں کیا۔

پولیس کے مطابق اٹارنی جنرل کے ساتھ والےگھر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی لیکن غلطی سے وہ اٹارنی جنرل کے گھرمیں داخل ہوگئے۔

پولیس نے ایس ایچ او سرور روڈعرفان سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں چارج شیٹ کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر اختیارات سے تجاوز کیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او سرور روڈ نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی کرالی ہے۔

قومی خبریں سے مزید