• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین دھاندلی کا الزام لگانے کے بجائے ہار کو فراخدلی سے قبول کریں، مریم نواز

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتے ہیں، مخالفین دھاندلی کا الزام لگانے کے بجائے ہار کو فراخدلی سے قبول کریں۔ 

لاہور میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جی بی میں جیتے تو الیکشن ٹھیک تھا، آزاد کمشیر میں ہار گئے تو دھاندلی کا الزام لگا دیا اور دھاندلی کا رونا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر عوام کے مشکور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام نے ترقی کے نشان پر مہر لگائی ہے۔ کشمیر میں لوگ صحت کی سہولیات مانگ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی نہ بتاسکے اور نہ ہی روڈ میپ دے سکے، کارکردگی پر غور کریں، خود احتسابی کریں، سندھ ضرور ترقی کرے گا۔

مریم نواز سے مزید کہا کہ جن کی اپنی سڑکیں ٹوٹی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیسے بہترکریں گے۔

قومی خبریں سے مزید