وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری کی جانب سے کراچی پورٹ کی ایک اور کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی پورٹ نے 8 سال بعد 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ پر ایک سال میں 2 ہزار 3 جہاز لنگر انداز ہوئے، جہازوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کا مجموعی ٹنیج 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا، گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بحری تجارت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
چیئرمین کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ شپنگ سرگرمیوں اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری سے تاریخی کامیابی حاصل ہوئی، کراچی پورٹ آج بھی ملک کا سب سے اہم بحری تجارتی گیٹ وے ہے۔