امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران امریکا جنگ بندی میں حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کیا جائے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی میں حکومت کے کردار کو سراہتے ہیں، اب آزادانہ تجارت شروع کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ تمام صوبوں اور پوری عوام کو ایک پیج پر لایا جائے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز امریکا اور ایران کے درمیان ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور دیگر اہم معاملات پر 60 دن تک مذاکرات جاری رہیں گے۔
امریکا اور ایران معاہدے کی تقریب جینیوا میں منعقد ہو گی۔
ایران اور امریکا کے معاہدے کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے۔